فیس بک اور انسٹاگرام پر ویڈیوز اپ لوڈ کریں پیسے کمائیں

image

میٹا کے سربراہ مارک زکر برگ نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین اب فیس بک اور انسٹاگرام پر ویڈیوز اپ لوڈ کر کے پیسے کما سکیں گے۔ کمپنی مونیٹائزیشن کے نئے ضوابط پر کام کر رہی ہے۔

مارک زکربرگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ’بہت جلد سوشل میڈیا صارفین فیس بُک اور انسٹاگرام پر ویڈیوز اپ لوڈ کرکے پیسے کما سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی کانٹینٹ کریئٹرز‘ کو پیسے کمانے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مونیٹائزیشن کے نئے ضوابط پر بھی کام کر رہی ہے اور جلد ہی ایسے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے جس کے ذریعے صارفین پیسے کمانا شروع کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جلد ہی انسٹاگرام صارفین کو اپنی ریلز یعنی مختصر ویڈیوز کو فیس بُک پر بھی شئیر کرنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ انہیں فیس بک اور انسٹاگرام پر بیک وقت مونیٹائزیشن کی اجازت بھی دی جائے گی

مارک زکربرگ نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کا آغاز امریکا میں کیا جا رہا ہے لیکن جلد ہی دیگر ممالک میں اسے متعارف کروا دیا جائے گا وہ صارفین جن کی ویڈیوز کو ایک لاکھ بار دیکھا جاچکا ہوگا وہ اس منصوبے سے پیسہ کمانے کے اہل ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.