سعودی گلوکارہ انگریزی گانوں میں شہرت حاصل کر رہی ہیں

image
سعودی گلوکارہ نوحہ السہیمی بہت سے نوجوان گلوکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے 2020 میں یہاں ایک میوزک کمیشن کے قیام کی بدولت فن گلوکاری کی اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا۔

عرب نیوز کے مطابق 17 سالہ گلوکارہ  نوحہ سوشل میڈیا پر اپنا تیار کردہ پہلا انگریزی  گانا 15 سال کی عمر میں آن ائیر کرنے میں کامیاب ہو ئیں۔

نوحہ کے  گانوں کی خاص بات جو انہیں نمایاں کرتی ہے وہ   پرسوز آواز ہے جس کا تجربہ کرنے پر انہیں نوجوانوں کے گروپ میں بھرپور طور پر سراہا گیا۔

حال ہی میں انہوں نے  اپنے نئے لانچ کئے گئے گانے کے بول  میں  اپنی اندرونی کیفیت کا اظہار کیا ہے۔

گلوکارہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا گانا ہے  جو میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے ، اس کے بول مجھے اس وقت کی یاد دلاتے ہیں جب میں14 برس کی تھی اور میری اندرونی کیفیت کچھ عجیب تھی اور میں الجھن کا شکار تھی۔

ان کا یہ گانا یوٹیوب،  ایپل میوزک اور سپوٹیفی پر چلایا گیا جو بہت مشہور ہوا، اس کے بعد  امریکی سفارتخانےمیں ہونے والی تقریب کےعلاوہ کئی دیگر تقریبات میں انہوں نے یہ گانا گایا۔

انہوں نے بتایا کہ واشنگٹن میں قائم سعودی سفارت خانے میں2019 میں قومی دن  کے حوالے سے ہونے والی  تقریب مجھے آج بھی یاد ہے۔

تین سال سے البم پر کام کر رہی ہوں میرے گانے جلد منظرعام پر آئیں گے۔ فوٹو عرب نیوز

گلوکارہ نے بتایا کہ میں انگریزی گانوں کو ترجیح دیتی ہوں کیونکہ میری فیملی کا رحجان بھی اس جانب ہے۔

خاندان میں موسیقی کی پسندیدیگ نے میری بہت زیادہ مدد کی ہے  اور بچپن سے ہی مجھے ہر ایسا کھیل پسند رہا جس میں کسی نہ کسی طرح موسیقی کا دخل ہوتا۔

بچپن سے ہی میں گانوں کی بہت سی اقسام  سے واقف تھی اور موسیقی مجھے بہت سکون دیتی تھی۔

گلوکارہ نوحہ السہیمی انتہائی خوبصورت انداز میں پیانو اور گٹار بھی بجاتی ہیں، انہوں نے متعدد گانے خود ہی لکھے ہیں لیکن اس وقت وہ اپنی آواز پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں۔

 وہ انگریزی گانوں کو ترجیح دیتی ہیں، فیملی کا رحجان بھی ادھرہے۔ فوٹو ٹوئٹر

السہیمی نے بتایا کہ 2019 میں ایک اوپن نائٹ مائیک کے دوران  ان کی ملاقات موسیقی کے ایک ایسے باصلاحیت  گروپ سے ہوئی جنہوں نے مجھے گانے تیار کرانے میں مدد کی۔

اس کے بعد اگست 2019 میں گروپ کے افراد نے میری گلوکاری میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور ہم نے مل کر اپنے گھر میں ایک گانا ریکارڈ کیا۔

نوجوان گلوکارہ ان دنوں اپنی ایک مکمل البم ریکارڈ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جس میں وہ  دیگر نوجوانوں کے لیے موسیقی سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کریں گی ۔

انہوں نے بتایا کہ میں تین سال سے ایک البم پر کام کر رہی ہوں اور بہت سے گانے جلد ہی منظر عام پر آئیں گے، ان میں موسیقی اور گانے کے بول آپ کو اس بارے میں بہت کچھ بتا ئیں گے کہ میں کیا محسوس کرتی ہوں۔

 

سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.