معروف بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کا بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ سے متعلق شرمناک انکشاف

image
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اُروشی روٹیلا اور بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ کے درمیان ان دنوں سوشلمیڈیا پر لفظی جنگ جاری ہے۔اداکارہ اور بھارتی کرکٹر کے درمیان یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں اُروشی نے بظاہر رشبھ پنٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایک شخص جس کا نام ‘RP’ ہے نے مجھ سے ملنے کیلئے ہوٹل میں کئی گھنٹے انتظار کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ میں ایک بار نئی دہلی میں شوٹنگ کررہی تھی تو مجھے تیار ہونے میں وقت لگا ، مسٹر ‘RP’ مجھ سے ہوٹل کی لابی میں ملنے آئے لیکن تقریباً 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد میں اپنے کمرے میں جاکر سو گئی، میں نے کوئی فون کالز نہیں اٹھائی ، جب میں اٹھی تو 16 کالز آئی ہوئی تھیں، مجھے کافی برا لگا کہ کسی کو مجھ سے ملنے کے لیے اتنا انتظار کرنا پڑا۔اُروشی نے بتایا کہ پھر میں نے اس شخص سے کہا کہ جب تم ممبئی آؤ گے تب ملاقات کریں گے تاہم پھر ہم ممبئی میں ملے۔انٹرویو وائرل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹر نے جمعرات کے روز انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی جسے انہوں نے بعد میں ہٹا دیا تھا۔رشبھ پنٹ نے اپنی اسٹوری میں بظاہر اُروشی روٹیلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘لوگ کیسے خبروں میں رہنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے انٹرویوز میں جھوٹ بولتے ہیں، میرا پیچھا چھوڑ دو بہن’۔رشبھ پنٹ کی یہ انسٹاگرام سٹوری وائرل ہوگئی جس کے بعد اداکارہ نے بھی سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹر کو جواب دیا۔اُروشی روٹیلا نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے بظاہر رشبھ پنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’ چھوٹے بھائی آپ کو کرکٹ کھیلنا چاہیے،میں کوئی مُنی نہیں ہوں جو ڈارلنگ تیرے لیے بدنام ہوجاؤں گی۔واضح رہے کہ ایک بار اُروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور رشبھ پنٹ ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم بھارتی کرکٹر نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بلاک کردیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.