ممنوعہ فنڈنگ میں عمران خان نااہل اور پی ٹی آئی پر پابندی لگنی چاہیے،وفاقی وزیرراناتنویرکپتان پربرس پڑے

image

سانگلہ ہل( نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم و فنی تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کسیایجنڈے کے تحت ملک کا نقصان کرنا چاہتا ہے۔ممنوعہ فنڈنگ میں عمران خان نااہل اور پی ٹی آئی پر پابندی لگنی چاہیے عمران خان نے انگلینڈ سے ملنے والا خیراتی فنڈ سیاسی مفاد کیلئے استعمال کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف انگلینڈ میں بھی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر تعلیم و فنی تعلیم رانا تنویر حسین نے بچیکی میں سابق سٹی ناظم سردار احسان اللہ خاں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ن لیگ کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت معیشت بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.