پانچواں ٹی 20، انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

image

پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آج قومی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں، نوجوان آل راؤنڈر عامر جمال آج اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔

جب کہ عثمان قادر کی جگہ شاداب خان جب کہ محمد حسنین کی جگہ عامر جمال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، خوشدل شاہ کی جگہ حیدر علی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ٹاس و ٹیمیں

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

انہوں نے کہا کہ چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کے دوران کافی مثبت چیزیں ہوئی ہیں، ہمارا مڈل آرڈر اچھی بلے بازی کر رہا ہے۔

پاکستان

3️⃣ changes to our playing XI today 👇 | pic.twitter.com/lPwhovFxFR

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 28, 2022

انگلینڈ

We bowl first in Lahore!

🇵🇰 🏴󠁧󠁢󠁥󠁮󠁧󠁿 | @IGCom

— England Cricket (@englandcricket) September 28, 2022

خیال رہے کہ سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز دو دو سے برابر ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.