سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

image

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس پر کی جانے والی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ حسن خیل میں کی، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہو گئے ہیں، شہدا میں لانس نائیک محمد پناہ اور ایف سی کے سپاہی شمس اللہ شامل ہیں۔

30 سالہ شہید لانس نائیک محمد پناہ کا تعلق جعفرآباد سے ہے جب کہ 36 سالہ سپاہی شمس اللہ کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.