مالک نے اپنے ملازمین کو لاکھوں میں تول دیا؟ کرسمس کی خوشی میں اتنا بونس دیا کی سُن کر ملازمین چکرا گئے

امریکا کی چھوٹی کمپنی کے مالک ایڈورڈ سینٹ جان نے اپنی کمپنی کے 200 ملازمین کو کرسمس کے موقع پر ایسا تحفہ دیا جسے وصول کرتے ہوئے ملازمین بھی خود بھی حیرت میں مبتلا تھے۔

امریکی باس نے 80 ملین پاؤنڈ (تقریباً پونے 2 ارب پاکستانی روپے) اپنے 200 ملازمین کو کرسمس کا بونس دے دیا، یعنی ہر ملازم کو تقریباً 38000 پاؤنڈ (تقریباً 77 لاکھ روہے سے زائد پاکستانی روپے) ملیں ہیں۔

کمپنی کے چیئرمین ایڈورڈ سینٹ جان جو ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی کے مالک ہیں کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملازمین کو بونس دے کر اپنے مقاصد حاصل ہونے کی خوشی منائی ہے، میں اپنے ملازمین کو ایسا تحفہ دینا چاہتا تھا جو ان کی زندگی بدل دے اور مجھے اس سے بہتر کوئی طریقہ سمجھ نہیں آیا۔ایڈورڈ کا کہنا تھا کہ اگر میں کامیاب ہوں تو دراصل یہ کامیابی ہم سب نے مل کر حاصل کی ہے، اپنے تمام ملازمین کو شکرگزار ہوں جنہوں نے سخت محنت اور لگن سے کام کیا۔

ایڈورڈ کے ملازمین ان کا تحفہ دیکھ کر خوشی سے دیوانے ہوگئے، جبکہ کچھ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی کے آنسو بہاتے نظر آئے جبکہ ایک ملازم کا کہنا تھا کہ یہ رات ہمارے لیے ایک جادوئی رات تھی جس نے ہماری زندگی بدل دی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.