جاپان کا 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کا اعلان

جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ کا کہنا ہے کہ ہنرمند اور نیم ہنرمند پاکستانیوں کی جاپان کیلئے بھرتی کا جلد آغاز ہوگا۔حکومت نے لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے افرادی قوت جاپان بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، جاپانی سفارتخانے کے قونصلر ٹوکیٹا یوجی سے چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ نے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات بڑھانے کے علاوہ پاکستان کے ہنرمند افراد جاپان بھجوانے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ کا کہنا تھا کہ ہنرمند اور نیم ہنرمند پاکستانیوں کی جاپان کیلئے بھرتی کا جلد آغاز ہو گا، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز نے بھی بیروزگاری کے خاتمے میں حکومت کی بھرپور مدد کے کا اظہار کیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.