سی این جی اسٹیشن 12 گھنٹے کے لئے کھول دئیے گئے

کراچی:(16 فروری 2020)ایک ہفتے بعد سندھ بھر میں بارہ گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک ہفتے بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دئیے گئے، فلنگ اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

سوئی سدرن حکام کے مطابق ایس ایس جی سی کے سسٹم میں مختلف گیس فیلڈز سے گیس کم مل رہی ہے جس کی وجہ سے لائین پیک سخت متاثر ہے، انتہائی کم پریشر کی وجہ سے ایس ایس جی سی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق،سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج شام سات بجے بند کردیئے جائیں گے،آئندہ کے شیڈول کا اعلان پریشر کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.