فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ کا گلگت میں خواتین کے لیے کرکٹ کیمپ لگانے کا اعلان

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے انہیں 6 سال بعد مسلسل 3 ماہ اپنے آبائی گھر میں رہنے کا موقع ملا تاہم محسوس کیا کہ گلگت میں ایک خاتون کرکٹر کے لیے آج بھی وہی مسائل ہیں جو 10 سال پہلے خود ان کے لیے تھے. ڈیانا بیگ نے کہا کہ گلگت میں کرکٹ گراؤنڈ دستیاب نہ ہونے کے باعث 15 سال کی عمر میں وہ کرکٹ کھیلنے کے لیے اسلام آباد آگئی تھی تاہم وہ نہیں چاہتی کہ جن مسائل کا سامنا انہیں کرنا پڑا اب گلگت کی دوسری لڑکیوں کو بھی ان کا سامنا کرنا پڑے لہٰذا انہوں نے مستقبل قریب میں گلگت میں خواتین کے لیے کرکٹ کیمپس لگانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گلگت کی دیگر خواتین ایتھلیٹ کے ساتھ مل کر مقامی حکومت سے تعاون کی درخواست کررہی ہیں۔ پنجاب اسمبلی : مجالس قائمہ کو بااختیار بنانے کا فیصلہ ، کمیٹی قائم ، اپوزیشن ارکان بھی شامل ہونگے

پنجاب اسمبلی : مجالس قائمہ کو بااختیار بنانے کا فیصلہ ، کمیٹی قائم ، اپوزیشن ارکان بھی شامل ہونگے


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

43