ظفر مرزا کے استعفیٰ کے بعد عمران خان کا معاون خصوصی برائے صحت کسے مقرر کر دیا گیا ؟ بڑی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک )ماہر متعدی امراض ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے صحت مقرر کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے وائرس کی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں اور اب انہیں معاون خصوصی برائے صحت کے عہدے پر بھی ترقی دے دی گئی ہے اور ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔ڈاکٹر فیصل سلطان کی تقرری، سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفے کے باعث کی گئی ہے۔چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے دو معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور تانیہ ایدروس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔دوسری جانب سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو این سی او سی آمد پر وفاقی وزیر اسد عمر نے اعزازی شیلڈ پیش کی۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ ظفر مرزا کو این سی او سی مدعو کیا گیا تھا، کئی ماہ سے نیشنل کووڈ رسپانس میں ڈاکٹر ظفر مرزا کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر ظفر مرزا کی سپورٹ پر ان کے شکر گزار ہیں اور ان کے مستقبل کے حوالے سے بھی نیک خواہشات ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

17