انسداددہشت گردی تیسرا ترمیمی بل سینیٹ سے مسترد

اسلام آباد : گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا ایف اے ٹی ایف سے متعلق انسداددہشت گردی تیسرا ترمیمی بل سینیٹ سے مسترد کردیاگیا ہے ۔

line-height:150%;Jameel Noori Nastaleeq"">تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق منظور کیے جانے والے انسداد دہشت گردی بل کو پیش کیا گیا ۔  بل کے حق میں 31 ، جبکہ مخالفت میں 34 ووٹ آئے ، پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن اوردیگر اپوزیشن جماعتوں نے بل کی مخالفت کی ۔ جس کے بعد یہ بل سینیٹ کی جانب سے مسترد کردیا گیا ۔ سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیاہے تاہم یہ  مسترد شدہ بل پارلیمنٹ میں آج  شام پیش کیا جائے گا ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

47