لاہور میں بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

لاہور: لاہور میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ایک اور کیس میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق لاہور میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج ہونے کے ایک گھنٹے بعد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے خلاف تھانہ شفیق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم متاثرہ بچی کا قریبی رشتہ دار ہے۔

دوسری جانب موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو پولیس اب تک گرفتار نہیں کر سکی ہے.

گزشتہ روز موٹروے زیادتی کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مرکزی ملزم شفقت سمیت گرفتار تینوں ملزمان کو 29 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل پھیج دیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شفقت کو گزشتہ روز دیپالپور سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کا ڈی این اے ابتدائی طور پر متاثرہ خاتون سے میچ کر گیا۔ملزم شفقت کی نشاند ہی پر مرکزی ملزم عابد کو گرفتار کرنا باقی ہے۔

پیشی کے دوران جج نے ملزم شفقت سے استفسار کیا کہ تم نے کچھ کہنا ہے تو بتاوَ۔ اس پر ملزم نے جواب دیاـ مہربانی کر دیں، مجھے چھوڑ دیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

163