بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں طوفان کی وارننگ جاری

فائل فوٹو

اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلوچستان فشریز نے ماہی گیروں کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہی گیر 23 سے 25 جنوری تک گہرے پانی میں جانے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری وارننگ میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہفتہ سے پیر تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس دوران گوادر اور پسنی میں ماہی گیر آج ہفتے سے پیر تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ادارے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں خطرناک سمندری طوفان بن رہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

94