پہلا ٹیسٹ، فواد عالم کی شاندار سنچری، پاکستان کی پوزیشن مستحکم

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں  فواد عالم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مستحکم  ہوگئی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز  فواد عالم کی شاندار سنچری کی بدولت کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنالیےہیں۔

 قومی ٹیم کو  پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے خلاف 88 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی 2  وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ حسن علی 11 اور نعمان علی 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر محض 27 رنز پر 4 وکٹیں گنواکر مشکلات کا شکار ہونے والی پاکستان ٹیم کو فواد عالم ، فہیم اشرف اور اظہر علی نے سہارا دیا۔

 فواد عالم نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔آل راؤنڈر فہیم اشرف 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اظہر علی نے 51 رنز کی ذمہ دار اننگز کھیلی،وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے 33 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا، کیشو مہاراج،اینرچ نورٹجے، لنگی نگیدی نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Brilliant from Fawad Alam! Pakistan 308-8 at stumps.#PAKvSA Scorecard: https://t.co/ePuJ3N5kw5#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/YBc6JeqM7o

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 27, 2021

اس سے قبل   جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا  تھا جو ابتدائی سیشن میں بظاہر درست ثابت ہوا تھا۔

پہلے سیشن میں جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 100 سے زائد رنز اسکور کر رکھے تھے۔تاہم کھانے کے وقفے کے بعد سے پاکستانی بالرز چھائے اور جنوبی افریقی بلے بازوں کو جم کر کھیلنے نہ دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر 58 اور جارج لنڈے 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ان کے علاوہ فاف ڈوپلیسی 23،کگیسو ربادا 21 ،ٹمبا باوومااور ریسی وینڈر ڈسن 17،17 ، کپتان کوئنٹن ڈی کوک 15 اورایڈن مارک رام 13 رنز بناسکے۔

اینرچ نورٹجے اور کیشو مہاراج بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے  یاسر شاہ 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ   ڈیبیو کرنے والے نعمان علی کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔

شاہین شاہ آفریدی  بھی 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جبکہ  حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ یہ جنوبی افریقہ کا پاکستان میں دوسرا کم ترین اسکور ہے۔جنوبی افریقہ پاکستان میں کم ترین اسکور 214 رنز ہے جو  کہ 1997 میں فیصل آباد میں بنایاتھا۔

-->

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

108