جون 2025 تک 44 اداروں کی نجکاری کا روڈمیپ تیار

حکومت نے جون 2025 تک 44 اداروں کی نجکاری کا روڈمیپ تیار کرلیا۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کی جانب سے جون 2025 تک 44 اداروں کی نجکاری کا روڈمیپ تیار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ  کا کہنا ہے کہ  پہلے مرحلے میں 10 اداروں کی نجکاری کی  جائے گی اور  دوسرے مرحلے میں مزید 24 اداروں کی نجکاری کی  جائے گی۔

ترجمان وزارت خزانہ کا مزید کہنا  ہے کہ حکومت نے کل 84 اداروں کو نجکاری فہرست میں شامل کیا ہے جس میں  بجلی کی 10 تقسیم کار کمپنیز سمیت 5 بجلی کی پیداواری کمپنیز بھی شامل ہیں۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے، پاکستان ریلویز اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیز مالی نقصان میں ہیں۔2015  سے 2019 کے دوران مجموعی مالی نقصان 851 ارب روپے ہے۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

160