اپوزیشن جماعتوں کااجلاس، پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کوبھی دعوت

وفاقی بجٹ میں اپوزیشن کی کیا حکمت عملی ہونی چاہئے؟، ‏شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں پيپلز پارٹی اور اے اين پی کو بھی دعوت دے دی۔

پی ٹی آئی کی حکومت کل (جمعہ کو) قومی اسمبلی میں ایک اور بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، بجٹ اجلاس سے پہلے قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گا جبکہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم سے الگ ہوچکے ہیں، مسلم لیگ ن کا پارلیمانی اجلاس 14 جون کو الگ سے ہوگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

69