رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 46 افراد ہلاک

image

تائیوان کے جنوبی علاقے میں 13 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں 46 افراد ہلاک ہوگئے اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی تائیوان کے علاقے کاؤسیونگ میں ایک 13 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔ فائر فائٹرز کے مطابق 32 افراد کی لاشیں میت خانے بھجوادی گئی جبکہ 14 زخمیوں کو اسپتال بھجوایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے ان افراد کو بھی مردہ قرار دیدیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں 41 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی فائر حکام نے آگ کو انتہائی خطرناک قرار دیا، اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ آگ سے عمارت کی کئی منزلیں تباہ ہوگئیں۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 40 سال پرانی عمارت میں دکانیں اور رہائشی اپارٹمنٹس تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق زیادہ تر رہائشی معمر اور اکیلے رہتے تھے، عمارت میں 140 اسکوائر فٹ کے تقریباً 120 چھوٹے اپارٹمنٹس تھے جبکہ مووی تھیٹر، ریسٹورانٹس  اور کلب بھی موجود ہیں تاہم وہ بند ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.