حدیقہ کیانی،اسما نبیل کے لکھےآخری ڈرامے میں اداکاری کریں گی

image

اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی، ڈرامہ نگار اسما نبیل کے لکھے گئے آخری ڈرامے ’پنجرہ‘ میں اداکاری کریں گی۔

یہ حدیقہ کیانی کاتیسرا ڈرامہ ہوگا، انہوں نے گزشتہ برس شروع ہونے والے ڈرامے ’رقیب سے‘ کے ذریعےاداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا اور ان دنوں وہ ڈرامہ سیریل دوبارہ میں اداکاریکررہی ہیں جس کی کہانی کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

ڈرامے کی پروڈیوسر شازیہ وجاہت نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اسما نبیل کے آخریڈرامے میں حدیقہ کیانی کی اداکاری سے متعلق بتایا۔

اس ڈرامے کی ہدایات نجف بلگرامی دیں گے جبکہ اس کی اسکرپٹ اسما نبیل نے لکھیہے جو رواں برس کینسر کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کرگئی تھیں۔

یہ ڈرامہ شازیہ وجاہت اور وجاہت رؤف کی جانب سے پروڈیوس کیا جارہا ہے اور نجیچینل اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر ہوگا۔

شازیہ وجاہت نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اس ڈرامے میں عاشر وجاہت بھی اداکاری کےجوہر دکھاتے نظر آئیں گے تاہم عمیر رانا کی شمولیت سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہیہیں۔

اس سے قبل ستمبر میں پروڈیوسر شازیہ وجاہت نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میںتصدیق کی تھی کہ ان کے پروڈکشن ہاؤس نے اسما نبیل کے لکھے گئے آخری ڈرامے پر کامکا آغاز کردیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ ڈرامہ ان سب کے لیے انتہائی اہمیت کا حاملہے۔

خیال رہے کہ اسما نبیلمیں  2013 میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئیتھی اور وہ صحتیاب بھی ہوگئی تھیں لیکن انہیں دوبارہ یہ مرض لاحق ہوگیا تھا جس کےباعث وہ 2018 کے بعد دوبارہ زیر علاج رہیں۔ بیماری کے دوران نبیل نے کینسر کیآگاہی کے حوالے سے کئی تشہیری مہمات میں حصہ لیا جبکہ 2019 میں انہوں نے فیشن ڈیزائنرعلی ذیشان کے ساتھ بھی ایک تشہیری مہم کی تھی۔

ان کے مقبول ڈراموں میں’خانی‘، ’خدا میرا بھی ہے‘، ’دل کیا کرے‘، ’باندی‘، ’دمسہ‘ اور ’سرخ چاندنی‘ سمیتدیگر شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.