بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے، وزیر اعظم

image

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے۔

وزیر اعظم عمران خان سے مشیر سمندر پار پاکستانی امور نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کرنے کے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور سفارتخانوں کے درمیان روابط بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے آسانیاں پیدا کیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے شکایاتی پورٹل قائم کیا گیا ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دیگر مسائل کے حل پر توجہ دی جائے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.