مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 نوجوان شہید

image

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ کارروائی میں بھارتیوں نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں کارروائی کی اور اس دوران داخلی اور خارجہ راستے بند کرنے کے بعد گھر گھر کی تلاشی بھی لی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان شہید کردیا

بعد ازاں قابض بھارتی فوجی اہلکاروں کی جانب سے ایک گھر پر فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے دونوں کشمیری نوجوان طالب علم تھے۔ قابض فوج کی کارروائی پر کشمیریوں کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا اور بھارتی حکومت اور قابض فوج کے خلاف نعرے بازی کی گئی تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.