دورہ سری لنکا،قومی ٹیم کا پریکٹس کیمپ لگ گیا

image

دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ راولپنڈی میں شروع  گیا۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ  نےراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس  شروع کر دی ہے۔ قومی ٹیم 4 گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن کرے گی۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ یکم جولائی تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی سرگرمیوں میں مصروف رہے گا۔

اظہر علی، شان مسعود اور محمد رضوان کاؤنٹی کرکٹ میں مصروفیت کے سبب کیمپ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 16 جولائی سے کھیلی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.