سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔ حکومت نے مکانات دینے کا اعلان کردیا، کس کس کو اپنا گھر ملےگا ؟جانئے تفصیل

image

لاہور(نیوزڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ویلفیئر ترجیحات میں شامل ہے،ریٹائرمنٹ کے وقت اپنے گھر کی چھت سرکاری ملازمین کا حق ہے، پلاٹ اور گھر ملازم کی ضرورت بھی ہے اور حق بھی ہے۔چودھری پرویزالٰہی کے زیر صدارت پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا اجلاس منعقد ہوا، پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی مینجنگ ڈائریکٹر ناہید گل بلوچ نے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے پی جی ایس ایچ ایف ممبرز کو زیر التواء الاٹمنٹ کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور کہا کہ گورٹمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ سکیم میں تعلیم اور صحت جیسی سہولتوں کی فراہمی کو بھی مدنظر رکھا جائے، ہاؤسنگ سکیم میں ملازمین پر ادائیگی کا بوجھ کم از کم رکھا جائے، ہاؤسنگ سوسائیٹز کو پوری طرح ڈویلپ کر کے ملازمین کو سہولت دی جائے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ زیر التواء پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے بعد نئی ممبر شپ کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جی ایم سکندر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ہاؤسنگ اور دیگر بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.