ہمایوں سعید نیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ میں کس کا کردار نبھائیں گے؟

image
پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نیٹ فلکس کی مشہور ویب سیریز ’دی کراؤن‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمایوں سعید نیٹ فلکس کی ویب سیریز دی کراؤن کے پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کے دوست ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کریں گے۔

نیٹ فلکس کے شو میں شمولیت کی تصدیق ہمایوں سعید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں کی ہے جہاں انھوں نے ’دی کراؤن‘ سیریز کی ریلیز کا پوسٹر شیئر کیا۔

دی کراؤن نیٹ فلکس کا اوریجنل شو ہے جس کی کہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور برطانوی شاہی خاندان کے گرد گھومتی ہے۔

ڈاکٹر حسنات احمد خان پاکستانی نژاد برطانوی شہری تھے جن کے بارے کہا جاتا ہے کہ ان سے لیڈی ڈیانا محبت کرتی تھیں اور دونوں کے درمیان گہری دوستی تھی۔ لیڈی ڈیانا انھیں ’مسٹر ونڈرفل‘ کہہ کر پکارتی تھیں۔

دی کراؤن کا پانچواں سیزن 9 نومبر کو ںیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کے ہیرو ہمایوں سعید کی نیٹ فلکس پر آمد کی خبر پر انھیں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر بھی سراہا جا رہا ہے۔

انسٹاگرام پر پاکستانی اداکارہ سجل علی لکھتی ہیں کہ ’واہ، مزید انتظار نہیں ہو رہا، ہمیں آپ پر فخر ہے۔‘

اداکار اعجاز اسلم نے لکھا کہ ’نیک تمنائیں۔‘

دوسری جانب عدنان راجپوت اپنے ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ’آپ پر بہت فخر ہے، جیسے آپ ہمارے سینیما اور برانڈ کو بلندی پر لے کر جا رہے ہیں، اس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔‘

سیپور نے لکھا کہ ’ہم آپ کو ڈاکٹر حسنات کے رُوپ میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، امید ہے کہ کہانی انجہانی شہزادی کے ساتھ انصاف کرے گی۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.