کراچی :سی ٹی ڈی کی کارروائی، مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک،4 اہلکار زخمی

image

 کراچی: سی ٹی ڈی کے مبینہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوئے۔

کراچی کے علاقے تیسر ٹاون میں سی ٹی ڈی ٹیم نے انٹیلیجنس بنیاد پر چھاپا مارا۔  سی ٹی ڈی  کی مبینہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی  کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترجمان سی ٹی ڈی کی مطابق  ملزمان کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔زخمی سی ٹی ڈی اہلکاروں میں عابد،اشعرخان،عرفان،اورمولابخش شامل ہیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ رات گئےسی ٹی ڈی کی ٹیم نے ملزمان کے ٹھکانے پرچھاپہ ماراتھا۔تاحال فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے۔علاقے میں مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.