کیا دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ میں علیحدگی کی خبریں دم توڑ گئیں؟

image
بالی وُڈ کی سپر سٹار دیپکا پاڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ کے درمیان گذشتہ چند ہفتوں سے ناراضی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

ڈیجیٹل میڈیا پر چٹ پٹی خبروں کی ویب سائٹس دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان طلاق تک کی خبریں دے رہے تھے تاہم رنویر سنگھ کی تازہ ٹویٹ کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

پیر کے روز فرانسیسی فیشن مصنوعات کے برینڈ نے دیپکا پاڈوکون کو اپنی برینڈ ایمبیسیڈر بنایا تو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ کی تعریف کردی۔

رنویر سنگھ کہتے ہیں کہ ’میری ملکہ، ہمیں قابل فخر بناتے ہوئے۔‘

دیپکا پاڈوکون حالیہ دنوں میں طبیعت خراب ہونے پر ہپستال میں بھی داخل رہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق دیپکا پاڈوکون کو سینے میں درد محسوس ہوا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جبکہ اس سے پہلے دیپکا پاڈوکون اپنی فلم ’پروجیکٹ کے‘ کے دوران بھی بیمار ہوگئی تھیں۔

دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ 14 نومبر 2018 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

My Queen ! Doing us proud

— Ranveer Singh (@RanveerOfficial) October 4, 2022

دیپیکا پاڈوکون 2023 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’پٹھان‘ میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ اس کے علاوہ وہ جنوبی انڈیا کے اداکار پربھاس کے ساتھ فلم ’پروجیکٹ کے‘ بھی کر رہی ہیں۔

وہ 2023 میں سپرسٹار ریتک روشن کے ساتھ اپنے کیریئر میں پہلی بار فلم ’فائٹر‘ میں بھی نظر آئیں گی۔

دوسری جانب رنویر سنگھ 2022 میں فلم ’سرکس‘ اور 2023 میں ’راؤکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نظر آئیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.