سوئٹرزلینڈ میں گُونگے شخص کو گُم ہونے والے 20 ہزار ڈالر واپس کیسے ملے؟

image

سوئٹزرلینڈ میں ایک اُدھیڑ عمر شخص نے بینک سے 20 ہزار ڈالر نکلوائے اور وہ کہیں گم ہوگئے تو اس نے سمجھا کہ کسی نے یہ رقم چوری کر لی ہے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ’یہ رقم گم  نہیں ہوئی تھی بلکہ ایک جوڑے کو بند لفافے میں گلی میں پڑی ملی تھی۔‘

پولیس نے کہا کہ یہ شخص گونگا ہے اور وہ جنوبی سوئٹزرلینڈ کے قصبے مارٹگنی میں واقع ایک بینک میں گیا اور 20 ہزار ڈالر نکلوائے۔ جب وہ گھر پہنچے تو معلوم ہوا کہ لفافہ گم گیا ہے۔

انہوں نے سمجھا کہ راستے میں کسی نے ان کی جیب کاٹ لی ہے اور رپورٹ درج کروانے کے لیے پولیس سٹیشن گئے۔

تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ انہیں کسی نے نہیں لُوٹا تھا بلکہ کار میں بیٹھتے ہوئے رقم کا لفافہ گر گیا تھا۔

یہ لفافہ وہاں سے گزرنے والے ایک جوڑے کو ملا۔ اس میں نوٹوں کے ساتھ بینک کی رسید بھی تھی جس پر اس شخص کے گھر کا پتہ لکھا ہوا تھا۔ وہ ان کے گھر گئے اور پیسے واپس کیے۔

بوڑھے شخص نے اس جوڑے کا شکریہ ادا کیا اور انعام میں پانچ سو فرانک دیتے ہوئے کہا کہ ’ایمانداری کی خوب صورت کہانی۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.