علی سیٹھی ٹائمزاسکوائر میں اپنی آوا زکاجادو بکھیرنےکو تیار

پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نیویارک کے معروف اور سب سے مصروف علاقے ٹائمز اسکوائر کی بڑی اسکرینوں پر نظر آئیں گے۔

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کی رنگا رنگ رونقوں میں مزید اضافہ کرنے کے لیے پاکستانی گلوکار علی سیٹھی یہاں پر نصب اسکرینوں پر 15 دسمبر سے 21 دسمبر تک نظر آئیں گے۔

بین الاقوامی فنکاروں کے اشتراک سے پلٹزر پرائز حاصل کرنے والی کمپوزر ڈن یون کی ویڈیو میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی بھی نظر آئیں گے۔

علی  سیٹھی 15 دسمبر سے روزانہ دن میں دو مرتبہ نیویارک ٹائمز اسکوائر کی بڑی اسکرینوں پر نظر آئیں گے جب کہ 16 دسمبر کو گلوکار 16 مرتبہ اِن اسکرینوں کی رونق بڑھائیں گے۔

View this post on Instagram

YASS TIMES SQUARE: guess who’s gonna be featured here on 13 screens twice a day for a full week? C’est moi, that’s who! Along with a bunch of amazing artistes who collaborated with global music force @duyun in 2019 💖🎶🧚🏾‍♂️ GO SEE IT IF YOU’RE IN NYC! Display runs twice a day (morning + evening) Dec 15-21 (you’ll see me 16 TIMES on Dec 16th!!!) 🎶😍✌🏾#FutureTradition brought to you by Beijing Century Foundation and Times Square NYC #alisethi #duyun #timessquare #nyc #2019

A post shared by Ali Sethi (@alisethiofficial) on Dec 10, 2019 at 1:47pm PST

علی سیٹھی نے سوشل میڈیا کےپلیٹ فارم انسٹاگرام پر پیغام کے ذریعے بتایا کہ ’میں ان اسکرینوں پر نمائش کا حصہ بننے میں بے حد فخر محسوس کر رہا ہوں، میں ہمیشہ سے ہی موسیقی کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں، موسیقی کی طاقت لوگو ں کے دل جیتنے اور دماغ بدلنے کی طاقت رکھتی ہے اور میں اسے دنیا کے سامنے پیش کرنے پر بے حد فخر محسوس کر رہا ہوں


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.