کروناوائرس: معاشرتی تنہائی کیلئےعائشہ عمرکہاں جانے کی خواہشمند؟

کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال میں تقریبا سبھی نے معاشرتی تنہائی اختیار کررکھی ہے، اداکارہ عائشہ عمر چاہتی ہیں کہ وہ سب سے اکگ تھلگ ہو کر پہاڑوں میں جا بسیں۔

اداکارہ نےانسٹا گرام پر فلم ’’ڈھائی چال‘‘ کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بلوچستان کے پہاڑوں کے سامنے موجود ہیں ۔

یہ تصویر نومبر 2019 میں کھینچی گئی تھی۔

اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ کہیں پہاڑوں میں خود کو معاشرتی تنہائی کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔

اس سے قبل کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے حوالے سے اداکارہ نے سوشل میڈیا پرآگاہی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس حوالے سے ہم سبھی کو احتیاطی تدابیراختیار کرنی چاہئیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.