کراچی: غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی عذاب بنادی

کراچی: (16 ستمبر 2020) کے الیکٹرک کی جانب سے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی کی معطلی معمول بن چکی ہے۔کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔گرمی اور حبس کے مارے شہری بغیر بجلی کے بے حال۔

کے الیکٹرک نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ رات گئے شہر کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے۔ کراچی میں کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی میں کمی کے بعد شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی مرمت کے نام پر 2سے 3گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے پورے شہر میں اندھا دھند لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ گلشن اقبال، کورنگی، فیڈرل بی ایریا، محمود آباد، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، نیو کراچی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، نارتھ ناظم آباد، بفرزون، بلدیہ، اورنگی، لیاقت آباد، گلبہار، اولڈ سٹی ایریا گلشن معمار، ماڑی پور ولیج سمیت بیشتر علاقے متاثر ہیں جبکہ رات گئے بجلی کی بندش سے شہر کا بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوبا رہا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سوئی سدرن سے گیس کی فراہمی میں کمی کاسامنا ہے۔ گیس پریشر بحال ہوگا تو عارضی لوڈمینجمنٹ ختم کردی جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

77