امام الحق ساؤتھ افریقہ کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے

قومی کرکٹر امام الحق انجری کے باعث ساؤتھ افریقہ کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

امام الحق کی انگوٹھے کی ایکسرے رپورٹ آگئی ہے جس کے مطابق انگوٹھے کا فریکچر ٹھیک نہیں ہوسکا ہے۔

ڈاکٹرز نے کرکٹر کومزید ڈیڑھ ہفتہ آرام کا مشورہ دیا اور پریکٹس سے سختی سے منع کیا ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پرامام الحق بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی اور وہ ایک بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان پندرہ جنوری کو ہوگا۔ چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر بیس رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

چیف سیلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم کے مطابق سب سے پہلے سلیکشن کمیٹی میں شامل تمام چھ ہیڈ کوچز سے مشاورت کی ہے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے لیے دورہ نیوزی لینڈ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد حتمی سولہ رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

لاہور میں قومی کرکٹرز نے جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کے لئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ سابق کپتان اظہر علی اور فاسٹ بولر وہاب ریاض نے پریکٹس شروع کردی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

190