بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پیپکو نے فی یونٹ بجلی 3روپے 30پیسے بڑھانے کی سفارش کی ہے۔جس پر حکومتنے سوچ بیچار شروع کردیا ہے بجلی کی قیمت بڑھنے سے بجلی کے صارفین پر 3 سو ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ جائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چند روز قبل بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 20پیسے کا پہلے ہی اضافہ کیا تھا۔ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے سے ملک میں پہلے سے موجود مہنگائی میں مزید طوفان برپا ہونے کا امکان ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

45