وفاقی پولیس میں تقرری وتبادلے،نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) وفاقی پولیس میں تقرریاں اور تبادلے ،چیف کمشنر آفس نے تمام تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس میں ایس ایس پی خالد رشید کو ایس ایس پی لااینڈ آرڈر تعینات کردیا گیا۔ جبکہ ایس پی عثمان ٹیپو اے آئی جی آپریشنز اور ملک نعیم ایس پی ڈی تعینات ہوگئے۔اسی طرح حمزہ ہمایوں ایس پی ٹریفک اور عبدالرزاق کو ایس پی ایس ایس جی تعینات کردیا گیا۔

 ارشد محمود ایس پی انوسٹی گیشن اور زبیر شیخ ایس پی اے آر یو تعینات ہوگئے۔ چیف کمشنر آفس سے تمام تعیناتیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں وزارت داخلہ کی ہدایت پر وفاقی پولیس کے شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ذرایع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے شعبے کی ری اسٹرکچرنگ ہوگی جس کے تحت محکمہ انوسٹی گیشن میں 19 گریڈ کا ایس ایس پی تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز، انوسٹی گیشن اور سی ٹی ڈی کو ڈی آئی جی کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

32