کراچی ٹیسٹ: فواد، اظہر نے پاکستان کو بچالیا

فوٹو: پی سی بی

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے خلاف 6 وکٹوں پر 178 رنز بنا لیے جبکہ مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 42 رنز درکار ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے 33 رنز 4 کھلاڑیوں کے نقصان سے بقیہ اننگز شروع کی۔ پاکستان کو اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلیے187 درکار تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مشکل صورت حال سے نکالا۔ پہلے سیشن کے اختتام تک اظہر علی اور فواد عالم کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کے باعث پر قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے اسکور 104 رنز تک پہنچا دیا تھا۔

قومی کرکٹ نے دوسرے دن چائے کے وقفے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنالیے ہیں، پاکستان کی جانب سے فواد عالم 63 اور فہیم اشرف کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے روز پاکستان کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں اظہر علی 51 اور نائب کپتان محمد رضوان 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹیسٹ کے پہلے روز عمران بٹ 9، عابد علی 4، کپتان بابر اعظم 7 اور شاھین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے فاسٹ بولر کگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے 2،2 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ انرچ نورٹی، لنگی نگیدی نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم 220 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ ایڈن مارکرم نے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے۔ یاسر شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پچ رپورٹ

سابق کپتان وسیم اکرم نے بتایا کہ پچ پر گھانس نہیں ہے بلکہ بالکل فلیٹ ہے۔ میچ میں کم سے کم دو اسپنرز کو شامل کیا جانا چاہیئے۔ اگلے پانچ روز تک کراچی کا موسم خشک اور سرد رہے گا، بارش کا امکان نہیں۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، محمد رضوان، حسن علی، فواد عالم، شاھین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، نعمان علی، یاسر شاہ۔

جنوبی افریقہ

کپتان کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرم، فاف ڈوپلیسی، رسی وین ڈیر ڈوسن، ٹیمبا باوما، جارج لنڈے، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، انرچ نورٹی، لنگی


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

49