سانگھڑ: پولیس اہلکار کی گھر میں گھس کر فائرنگ، دو بہنیں جاں بحق

سانگھڑ: (26 مارچ 2020) پولیس اہلکار نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو بہنیں جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

سانگھڑ کے علاقے ٹنڈوآدم ایدھی چوک کے علاقے میں پولیس اہلکار نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے دو سگی بہنیں جاں بحق اور خالہ زخمی ہو گئیں۔ لاشوں اور زخمی خاتوں کو تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ ملزم کی تعیناتی ٹنڈوآدم سٹی تھانے میں تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.