میٹرو بس سروس کے آپریشن اینڈ مینٹیننس کنٹریکٹ کی منظوری

فوٹو: آن لائن

وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میٹرو بس سروس کے آپریشن اینڈ مینٹیننس کنٹریکٹ کی منظوری دے دی۔

وزيراعلیٰ پنجاب کی زير صدارت ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں میٹرو بس سسٹم کو آپریٹ کرنے کی بولی میں اربوں روپے کی بچت کی گئی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق موجودہ ٹینڈر میں 304 روپے فی کلو میٹر بولی دی گئی، موجودہ بولی شہبازشریف دور میں دی گئی بولی سے 20 فیصد کم ہے۔

کم بولی کے باعث خزانے کو 3ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی جبکہ کم بولی سے میٹرو بس سروس پر دی جانے والی سبسڈی میں بھی کمی ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ ادائيگی غیر ملکی کرنسی میں نہیں کرنی کیونکہ سرمایہ کار مقامی ہیں۔ کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کمپنی یورو تھری بسیں متعارف کرائے گی۔

وزيراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین جلد آپریشنل ہوگی اور کابینہ نے میٹرو ٹرین کا کرایہ 40روپے مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

15