دوسرا شیخ عاطف رشید شمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

پشاور(ویب ڈیسک ) دوسرا شیخ عاطف رشید شمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ شاہ عالم میں شروع ہوگیا، افتتاحی میچ میں پمز کرکٹ اکیڈمی نے شاہ جمخانہ کرکٹ اکیڈمی کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ جمخانہ اکیڈمی کے کپتان شعیب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 26 ویں اوور میں 128 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔۔عبدالوہاب نے 43، فیروز خان نے 22 رنز بنائے۔ پمز اکیڈمی کی جانب سے احتشام خان نے 5 ، عمران خان نے 3 ، شہاب رحیم اور حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پمز اکیڈمی نے مطلوبہ ہدف 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، محمد حاشر نے 38 ، امیر تیمور نے 36 ، اسماعیل احمد نے 26 اور محمد افتخار نے 18 رنز بنائے، شاہ جمخانہ کی جانب سے محمد وقاص نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

28