ریڈمی نوٹ 10 سیریز کے فونز کا اپ ڈیٹ ورژن پیش کرنے کا اعلان

image

ریڈیمی کی جانب سے ریڈمی نوٹ 10 سیریز کے فونز کو اپ دیٹ کر کے اس کا نیا ورژن جلد ہی پیش کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ سیریز 11 کے نام سے پیش کیا جائیگا۔

اس حوالے سے لیکس میں معلوم ہوا ہے کہ یہ اس سیریز میں ٹاپ ماڈل میں بیٹری کے ساتھ بہت زیادہ تیز 120 واٹ چارجنگ سپورٹ دی جاسکتی ہے جبکہ ریگولر ماڈل میں 100 واٹ چارجنگ ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی۔

لیکس کے مطابق ایڈوانس ہیڈ فون جیک بھی ڈیوائسز کا حصہ ہوگا جس کے باعث ہیڈ فونز کو چارج کے ساتھ استعمال کیا جاسکے گا اور اضافی بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس کے نئے فلیگ شپ ریڈمی 11 سیریز کے فونز 28 اکتوبر کو متعارف کرائے جارہے ہیں جس کے ساتھ ریڈمی واچ 2 بھی پیش کی جئے گی۔

کمپنی کی جانب سے ریڈمی نوٹ 11 اور نوٹ 11 پرو پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔

خیال رہے کہ ان فونز کو سب سے پہلے چین میں متعارف کرایا جائے گا مگر ابھی اس کے بیک کیمرا سیٹ اپ کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.