ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا، شیخ رشید احمد

image

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے پنجاب کا ضمنی الیکشن ہار گئے اور اب 9 قومی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔ حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔

وزیراعظم،وزیراعلی اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے پنجاب کا ضمنی الیکشن ہار گئے۔اب 9قومی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالے گا۔نوازشریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔میڈیا میں گندے کپڑے دھونے کی احمقانہ،جاہلانہ پالیسی سے جس کی کسی کو خبر نہیں ہوتی وہ سارے جہاں کو بتا دیتے ہیں

— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed)

یہ بھی پڑھیں: 

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 62 وزرا سیاسی جنازے ہیں جو صرف میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں اور انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام پر پہنچائے گی۔ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ لوگ غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہیں۔ رات 11 بجے لال حویلی سے خطاب کروں گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.