جج دھمکی کیس:عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر

image

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی گئی۔

جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری  جاری کیے جانے کے معاملے پراسلام آباد ہائی کورٹ  چھٹی کے روز کھل گئی۔عمران خان کی جانب سے  ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست دائر کرنے کے لیے عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان ہائیکورٹ پہنچے۔عمران خان کی جانب سے بائیو میٹرک سے استثنی کی درخواست بھی دائر کی گئی۔

جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست بھی تیار کی گئی ہے۔ آج ہی جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔

واضح  رہے کہ  گزشتہ روزاسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے خلاف   خاتون جج  کو دھمکی  دینے کےکیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.