اپوزیشن سمجھتی تھی صرف2خاندان ہی حکمران ہوسکتے ہیں، زرتاج گل

وزیرمملکت زرتاج گل کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے آج تک پی ٹی آئی حکومت کو تسلیم نہیں کیا کیوں کہ اپوزیشن کا خیال تھا کہ صرف ان 2 خاندانوں کے نالائق بچے ہی حکمران بنیں گے۔

سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ بدتمیزی اور ہلڑبازی کا کوئی فائدہ نہیں ہے صرف ووٹ سے ہی حکومت بن سکتی ہے بدتمیزی سے حالات تبدیل نہیں ہونگے۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ آج کے اسمبلی اجلاس سے قبل ہمیں اسدعمر اور شفقت محمود نے بتایا تھا کہ شہبازشریف کی تقریر خاموشی سے سننی ہے اور اسپیکر نے حکومت اور اپوزیشن اراکین سے مل کرضابطہ اخلاق بھی طے کرلیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب اجلاس شروع ہوا تو پی ٹٰی آئی ایم این اے اکرم چیمہ کو مسلم لیگ ن کی کسی رکن اسمبلی نے سینیٹائزر کی بوتل دے ماری جس سے ان کے سر سے خون بہنا شروع ہوا اور ہمیں ڈاکٹر بلانا پڑا۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ جب حکومتی اراکین شہبازشریف کو سننے کے لیے تیار تھے تو مسلم لیگ ن نے آج دوبارہ کیوں ہلڑبازی شروع کردی وہ کیوں نہیں چاہتے کہ شہبازشریف تقریر کرے۔

انہوں نے کہا کہ آج جب اسپیکر نے کہا کہ جو لوگ اپنی سیٹ سے آگے آئیں گے ان کے خلاف کارراوئی کروں گا تو ن لیگ کی جانب سے ان کی طرف بھی کوئی چیز اچھالی گئی۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ہم 3 سال سے ایوان میں اپوزیشن اراکین کی گالیاں سہہ رہے ہیں اور ن لیگی ایم این اے گوہر بلوچ ایوان میں ایسی زبان استعمال کرتے ہیں جو سننے کے قابل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ اپوزیشن اراکین سے یہ برداشت نہیں ہورہا کہ کوئی تیسرا کیوں اسمبلی میں آگیا۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو پہلے تقریر نہیں کرنے دی گئی یہ کہاں کا جمہوری رویہ ہے آج جب اسمبلی میں بجٹ پر بحث ہونی چاہیے تھی یہ شور شرابے میں مصروف تھے۔

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی جانب سے ایوان میں شورشرابے پر تبصرہ کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے اراکین نے خواتین پر حملہ کیا رکن اسمبلی نزھت پھٹان کو دھکے دیے گئے جبکہ ملیکہ بخاری کو کتاب مار کر زخمی کردیا گیا تو اس صورت میں کسی کے لیے بھی خود کو روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

36