بینڈباجوں کی تیزآواز نے درجنوں مرغیوں کی جان لے لی

image

بھارت میں ایک شہری نے الزام لگایا گیا ہے کہ ایک روایتی شادی میں بجنے والے تیز میوزک، ڈھول باجے اور آتشبازی کی وجہ سے اس کی 63 مرغیاں مرگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے ایک بھارتی شہری رنجیت کمار نے بتایا کہ اتوار کی رات ان کے پولٹری فارم کے قریب سے گزرتے ہوئے بارات میں کانوں کو پھاڑ دینے والا میوزک بجایا جارہا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ بینڈ والوں سے کہا کہ میوزک کی آواز کم کریں کیونکہ مرغیاں ڈر رہی تھیں، لیکن انہوں نے میری ایک نہ سنی، الٹا دولہے کے دوست مجھ پر چلانے لگے۔

رپورٹ کے مطابق جانوروں کے ڈاکٹر نے رنجیت کمار کو بتایا کہ مرغیوں کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی، جس کے بعد انہوں نے شادی کے منتظمین سے ہرجانے کا مطالبہ کیا اور ہرجانہ ادا نہ کرنے پر پولیس کو درخواست دے دی۔

زولوجی کے پروفیسر سوریا کانتا مشرا نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ تیز میوزک سے پرندوں میں دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، مرغیوں کا نظام ایسا ہے کہ میوزک سے پیدا ہونیوالے اچانک اسٹریس سے ان کا بایولوجیکل کلاک متاثر ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین نے پولیس کے جھنجھٹ سے بچنے کیلئے مل بیٹھ کر معاملہ طے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس انچارج کا کہنا تھا کہ پولٹری فارم کے مالک نے درخواست واپس لے لی اس لئے کارروائی شروع نہیں کی۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.