حکومت کی ایم کیو ایم کو فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی

حکومت نے ایم کیو ایم کو تین وزارتیں دینے اور کراچی کے لئے فنڈز جاری کرنے پر تیار ہوگئی لیکن دفتر کھولنے پر ہے تذبذب کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایم کیو ایم کو تین وزارتوں اور فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے لیکن ایم کیو ایم نے بند دفاتر کھولنے کی یقین دہانی تک  وفاقی کابینہ میں  بیٹھنے سے انکار کردیا۔

سیکورٹی اداروں نے  ایم کیو  ایم  کے دفاتر کھولنے سے متعلق اپنے تحفظات سے حکومت کو آگاہ کردیا۔سیکورٹی اداروں نے مشورہ دیا ہے کہ دفاتر بند رکھے جائیں اور مختلف کاروائیوں میں ملوث کارکنوں کو کسی صورت نہ چھوڑیا جائے۔

ایم کیو ایم نے دوٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ بند دفاتر کھولنے کی یقین دہانی تک حکومت کا ساتھ نہیں دیا جائے گا اور کسی ٹھوس نتیجے پر پہنچنے سے  پہلے مذاکرات کا اگلا دور بھی نہیں ہوگا ۔

ایم کیو ایم نے حکومتی وفد کے سامنے 4 اہم مطالبات رکھ دیےیاد رہے کہ اس سے قبل ازیں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کا وفد ناراض اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو منانے کے لیے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ بہادر آباد مرکز پہنچا تھا جہاں دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

ایم کیو ایم کے ناراض رہنما اور دیگر قیادت کو منانے کے لیے پیر کو اسد عمر کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز کا دورہ کیا تھا۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان اچھے ماحول میں مذاکرات ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود حکمران جماعت، ایم کیو ایم کو کابینہ میں شمولیت اور خالد مقبول صدیقی کو دوبارہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلم دان سنبھالنے پر رضامند نہیں کر سکی تھی۔

خیال رہے کہ خالد مقبول صدیقی نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے وزارت میں بیٹھنے سے کراچی کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا۔

انہوں نے کابینہ سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام، میرٹ کے قیام، انصاف اور سندھ کے شہری علاقوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے 2 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے تھے لیکن سب باتیں کاغذوں تک محدود رہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.