موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

 تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک مزدا ٹرک TUC 886 منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس نے ٹرک کی تلاش شروع کردی اور کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ٹرک کو تلاش کر کے روکنے کی کوشش کی ، لیکن ٹرک ڈرائیور نے ٹرک سمیت موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر موٹروے پولیس نے ٹرک کا پیچھا کیا اور ولی انٹرچینج کے قریب ٹرک روک کر ایک ملزم نواب جان کو گرفتار کرلیا ۔جبکہ دوسرا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔ نیوزی لینڈ ،اپیک سمٹ کی میزبانی کے لیے آن لائن پلیٹ فارم استعمال کریں گے، وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن

نیوزی لینڈ ،اپیک سمٹ کی میزبانی کے لیے آن لائن پلیٹ فارم استعمال کریں گے، وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹرک کی تلاشی لینے پر ٹرک سے 15کلو 120گرام افیون اور 9 کلو 340 گرام چرس برآمد ہوئی ۔مزید تفتیش کے لیے ملزم بمع ٹرک اور منشیات پولیس سٹیشن مصری بانڈہ کے حوالے کر دیا گیا ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

18