شیخوپورہ: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار

شیخوپورہ(روزنامہ اوصاف) کوٹ عبدالمالک کے نزدیک پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔نجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ 4ڈاکو لاہور روڈ پر ناکہ لگا کر لوگوں کو لوٹ رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کےتبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ 2 فرار ہوگئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت وقاص علی نام سے ہوئی جو بھاٹی گیٹ لاہور کا رہائشی اور ریکارڈ یافتہ تھا جب کہ اس کے خلاف مختلف تھانوں میں 13 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں جب کہ مفرور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

27