استنبول میں عالمی امن کانفرنس مئی کے وسط تک ملتوی ’جلدی کی کوئی ضرورت نہیں‘

ترکی نے کہا ہے کہ 24 اپریل کو استنبول میں افغانستان کی صورتحال پر ہونے والی امن کانفرس مئی کے وسط تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے ترک ٹیلی ویژن ہیبر ترک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مئی کے وسط تک رمضان ختم ہونے تک مذاکرات کو ملتوی کیا جائے۔‘

کانفرس کے ملتوی ہونے کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گذشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن نے نائن الیون کے حملوں کی 20 ویں برسی سے قبل افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان کیا۔

استنبول میں یہ کانفرنس 24 سے چار مئی تک ہونا تھی تاہم ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ہمارے خیال میں دوحہ، اقوام متحدہ اور واشنگٹن سے مشاورت کے بعد اس کانفرنس کو ملتوی کرنا مفید ہوگا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ جلدی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

انقرہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات افغانستان اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان ہوں گے۔

گذشتہ ہفتے طالبان نے کہا تھا کہ کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے ابھی تک آپس میں مشاورت مکمل نہیں ہوئی۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے التوا سے دونوں فریقین کو اپنے ناموں کی فہرست تیار کرنے کے لیے وقت ملے گا۔

ان سے سوال کیا گیا کہ آیا طالبان اس کانفرنس میں شرکت کریں گے جس پر ان کا جواب تھا ’بالکل۔ طالبان کی شرکت کے بغیر اس کانفرنس کے کیا معنی ہوں گے؟‘


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

34