وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کے رہائشی یونٹس کا افتتاح کر دیا

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے رہائشی یونٹس کا افتتاح کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور ٹانک میں مخیر حضرات کی مدد سے گھر بنائے گئے ہیں۔ سیلاب سے 20 لاکھ گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے متاثرین کو چھت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے سیلاب متاثرین کی جو مدد کی وہ قابل تحسین ہے۔ بیرون ممالک نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فوری اقدامات کیے اور تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں: 

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب، ترکی، قطر اور دیگر ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی جبکہ بدترین حالات اور محدود وسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے 70 ارب روپے مہیا کیے۔

انہوں نے کہا کہ صاف وشفاف طریقے سے متاثرین میں رقوم تقسیم کی گئیں۔ کاروباری شخصیات سے گزارش ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.