علی ظفر نے نوجوان فنکاروں کے لیے میوزک پلیٹ فارم لانچ کردیا

پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے نوجوان فنکاروں کے لیے میوزک پلیٹ فارم لانچ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے نوجوان فنکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ’لائٹ اِنگیل ریکارڈز‘ پلیٹ فارم کو متعارف کرایا ہے۔

View this post on Instagram

ANNOUNCING: Lightingale Records. #Lightingalerecords

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) on Feb 14, 2020 at 8:40am PST

یاد رہے کہ علی ظفر ہمیشہ نئے ٹیلینٹ اور نئے فنکاروں کو آگے بڑھنے کا موقع دیتے ہیں۔

گزشتہ روز قبل گلوکار و اداکار علی ظفر نے ایک کم عمر فنکارہ کے ساتھ گانا بھی گایا تھا۔

علی ظفر کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل

علی ظفرنے نئے فنکاروں کو آگے بڑھنے اور اپنے ٹیلینٹ کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کو متعارف کرایا تاکہ اس کے ذریعے اپنے ٹیلینٹ کو دنیا کے سامنے لایا جا سکے۔

گلوکار نے ’لائٹ اِنگیل ریکارڈز‘ نامی پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے سے وہ ہر سال 10 نوجوان آرٹسٹ متعارف کرائیں گے۔

علی ظفر نے ’نائٹ اِنگیل ریکارڈز‘ پلیٹ فارم کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی بتایا ہے۔

 علی ظفر نے انسٹاگرام اکاوئنٹ پر لکھا کہ ’اگرچہ ہمارے معاشرے میں فن کی اہمیت اور ضرورت سے اتفاق نہیں کیا جاتا لیکن ہمارا خطہ (ملک) ایسے ٹیلنٹ سے بھرپور ہے جو صرف موقع کے منتظر ہیں‘۔

انسٹاگرام اکاوئنٹ میں گلوکار نے نوجوان فنکاروں کو درست پلیٹ فارم فراہم کرنے کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا۔

واضح رہے کہ علی ظفر کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا یہ پلیٹ فارم ان نوجوانوں کے لیے ایک بہترین موقع ہوگا جو کہ ٹیلنٹ سے مالامال ہیں لیکن بد قسمتی سے انہیں اس ٹیلنٹ کو نکھارنے اور دوسروں کو دکھانے کا کوئی موقع نہیں ملا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.