شیاؤ می کا 15 منٹ میں فل چارج ہونے والا منفرد موبائل

image
چین کی موبائل کمپنی شیاؤمی کے نائب گلوبل صدر منو کمار جین نے گزشتہ ماہ اپنی ٹوئٹ میں صرف 15 منٹ میں مکمل چارج ہوجانے والے فون کو لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس فون کو ہفتے لانچ کردیا گیا ہے۔

عموماً اسمارٹ فون چارج ہونے میں آدھے گھنٹے کا وقت لیتے ہیں لیکن شیاؤ می 11 آئی ہائپر چارج 5جی کے نام سے پیش کیا گیا یہ فون محض 15 منٹ میں فل چارج کیا جاسکتا ہے۔

شیاؤ می 11 آئی ہائپر چارج کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کی 120 واٹ کی فاسٹ چارجنگ 15 منٹ میں بیٹری کو 0 سے 100 فیصد چارج کردیتی ہے۔

شیاؤ می 11 آئی ہائپر چارج 5جی کی اسپیسیفیکنز

ڈیزان اور ڈسپلے

شیاؤ می 11 آئی ہائپر چارج کو6.7 انچ کی بڑی اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جس میں 120 ہرٹزکی 1080×2400 پکسلز پر مشتمل FHD ریزولیشن کے کورننگ گوریلا گلاس 5 پروٹیکشن کے ساتھ ایملوڈ ڈسپلے دیا گیا۔

جس کی بدولت صارفین طاقت ور، تیزترین اور ہموار ڈسپلے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اس کا پینل خوبصورت رنگوں کے ساتھ HDR 10+ سرٹیفائیڈ ہے۔

صارفین اس فون پر نیٹ فلکس اور ایمیزون پرائم کے فل ایچ ڈی کانٹینٹ سے بھرپور طریقے سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔ شیاؤ می کے اس فلیگ شپ ماڈل کو پیسیفک پرل، اسٹیلتھ بلیک اور کیمو گرین رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

کیمرا

شیاؤ می 11 آئی ہائپر چارج میں کیمرہ ڈیزائن اور کارکردگی میں گزشتہ ماڈل کی نسبت  مزید بہتری کی گئی ہے۔ اس میں بلٹ ان کیمرا ایپ کے ساتھ 108 میگا پکسلز کے پرائمری، 8 میگا پکلسز کے الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسلز کے میکرو کیمرے کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ جب کہ اس کا سیلفی کیمرا 16 میگا پکسلز کا ہے جس کی مدد سے ایچ ڈی معیار کی ویڈیو اور تصاویر بنائی جاسکتی ہیں۔

بلٹ ان کیمرا ایپ کی مدد سے صارفین کو پرو ویڈیو، فوٹو، پورٹریٹ موڈ کے ساتھ ساتھ تصاویر اور ویڈیو ایڈیٹنگ کے بہترین ٹولز بھی ملتے ہیں۔

کیمرے میں دیے گئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچر کی مدد سے تصاویرکے رنگوں اور شارپنیس کو بہتر بھی بنایا جاسکتا ہے۔

کیمرے میں نارمل فوٹو موڈ میں 10 ایکس تک زوم بھی دیا گیا ہے۔ ویڈیو موڈ میں ریکارڈ نگ کے لیے تین آپشنز دیے گئے ہیں جس کی مدد سے 30 ایف پی ایس کے ساتھ 720 پکسلز جب کہ 60 ایف پی ایس پر 1080 پکسلز کی ویڈیوز بنائی جاسکتی ہیں۔

اسٹوریج

شیاؤ می 11 آئی ہائپر چارج 5 ج ی کو 6 جی بی ریم اور 128 جی بی روم، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی روم کے دو ویریئنٹ میں پیش کیا گیا ہے۔

بیٹری

شیاؤ می 11 آئی ہائپر چارج میں سب سے خاص بات اس کی بیٹری چارجنگ ہی ہے۔ جو 120 واٹ کے فاسٹ چارجر کےساتھ اس کی بیٹری کو صرف 15 منٹ میں سو فیصد چارج کردیتا ہے۔

جب کہ دس منٹ کی چارجنگ میں بیٹری 70 فیصد تک چارج ہوجاتی ہے۔ 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ماڈریٹ استعمال پر 6 گھنٹوں سے زائد کا اسکرین ٹائم دیتی ہے۔

پروسیسر

شیاؤ می 11 آئی ہائپر چارج کو میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی 920 کے 5 جی ٹیکنالوجی سے لیس اوکٹا کور پروسیسر سے آراستہ کیا گیا ہے۔  جس کی مدد سے صارفین بنا کسی الجھن اور تاخیر کے  اپنے پسندیدہ گیمز اور ایپلی کیشنز سے محظوظ ہو سکیں گے۔

اس کا طاقت ور چپ سیٹ مائی کے یوزر انٹر فیس کے ساتھ سوشل میڈیا پر اسکرولنگ کے ساتھ ایک سے دوسری ایپ کے درمیان ہینگ ہوئے بنا سہل طریقے سے کام کرتا ہے۔

قیمت

شیاؤ می 11 آئی ہائپر چارج کو فی الحال بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ جہاں 6 جی بی ورژن کی قیمت 26ہزار999 بھارتی روپے اور 8 جی بی اور 256 جیبی اسٹوریج والے ماڈل کو 28 ہزار999 بھارتی روپے میں فروخت کے لیے پیش کیے اگیا ہے۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.