زوردار دھماکہ ، دہشتگردی نے پھر سر اٹھا لیا، بڑا جانی نقصان ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

image
خضدار ( نیوزڈیسک) خضدار میں آزادی چوک کے قریب دستی بم دھماکہ ۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخصجاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خضدار بازار میں دستی بم دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں،اور علاقے کو گھیر میں لے لیا۔پولیس نے خضدار بازار کی طرف آنے والے راستوں کو سیل کردیا۔ جبکہ ٹیموں نے بم دھماکے کی جگہ سے ابتدائی شواہد بھی اکٹھے کر لئے ہیں۔ ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے خضدار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے خضدار سمیت بلوچستان بھر میں موثر سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔ مشیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے بھی خضدار بم دھماکہ کی مذمت کی ہے۔ مشیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ،اور کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر افراتفری چاہتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.